29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:26
کراچی اسٹاک میں تیزی،100انڈیکس بارہ ہزار 423پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی تاہم انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ بدھ کو کاوبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس بارہ ہزار535 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں نے فرٹیلائزر اور بینکنگ اسٹاکس میں خریداری کو ترجیح دی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس61 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار423 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 6 کروڑ پندرہ لاکھشیئرز رہا۔ سب سے ز یادہ کام فاطمہ فرٹیلائزر کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 46 پیسے اضافے کے ساتھ 16 روپے آٹھ پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس11 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار561 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاوٴ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔