تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38

اسٹیٹ بینک نے مائی بینک ، سمٹ بینک کے انضمام کی منظوری دیدی

جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک نے مائی بینک کے سمٹ بینک میں انضمام کی منظوری دیدی جس کے بعد سمٹ بینک کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیاہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ مائی بینک کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے اس کی سمٹ بینک میں ضم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ سمٹ بینک کے صدر حسین لوائی نے جیونیوز کو بتایا کہ مائی بینک سے قبل اٹلس اور عارف حبیب بینک کو ضم کیا گیا تھا۔ تینوں بینکوں سے تقریباً 19 ارب روپے سے زائد کے غیر فعال قرضے سمٹ بینک کو منتقل ہوئے ہیں۔ سمٹ بینک کا اداشدہ سرمایہ 15 ارب روپے ہے جبکہ اس کی ایکویٹی 7 ارب روپے رہ گئی ہے۔ ابوظہبی کے سرور گروپ نے سمٹ بینک میں اب تک 12 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.