تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38

پاکستان ریلوے چین سے دوسو بیس ڈبے خریدرہا ہے

جنگ نیوز -
لاہور…انجنوں کی قلت کا شکار پاکستان ریلوے چین سے دوسو بیس ڈبے خریدرہا ہے جس کی تیاری میں چین کا ایک ادارہ مصروف ہے۔ چین کے چنگ چن ریلوے وہیکلز کے ڈائریکٹرز نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایا کہ ان کا ادارہ پاکستان ریلویز کیلئے نئے مسافر ڈبے تیار کررہا ہے اور 202 ڈبے ستمبر تک پاکستان ریلویز کو فراہم کردیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کیلئے ڈبوں کا ڈیزائن خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ان دنوں پاکستان ریلوے بد ترین بحران کا شکار ہے اور اس کے پاس انجنوں کی قلت کی ہے جس کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو بند کردیا ہے۔ چین اور دیگر ملکوں سے حاصل کردہ 300 سے زائد ریلوے انجن خراب پڑے ہیں جن کی مرمت کر کے ریلویز کے بحران کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.