29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
بجلی کمپنیوں کی استعدادکاربڑھانے کیلئے نجی شعبے سے مددلیں گے،نویدقمر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمرنے کہاہے کہ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی استعدادکاربڑھانے کیلئے نجی شعبے کی مددحاصل کی جائیگی۔ یہ بات انھوں نے اسلام آباد میں پرائیویٹ پاور اینڈانفراسٹرکچر بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے دوران کہی۔سیدنویدقمرکاکہناتھاکہ بجلی پیداکرنیوالی سرکاری کمپنیوں کی استعدادکارمیں اضافے سے دوہزارمیگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی۔ تھرمل پلانٹس کو کوئلے اور ایل این جی جیسے سستے فیول پر لایاجائیگا۔ ان کاکہنا تھا کہ مارچ 2009سے اب تک نجی شعبے کی طرف سے 2400میگاواٹ کے 12منصوبے مکمل کئے گئے۔