29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
سماجی نیٹ ورکنگ کی دوڑ میں گوگل بھی شامل، گوگل پلس لانچ
جنگ نیوز -
واشنگٹن …انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں اپنی آمد سے تہلکہ مچادینے والی کمپنی گوگل نے اب سماجی نیٹ ورکنگ کے میدان میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے مقبول سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کی ٹکر پر گوگل پلس(Google+)متعارف کروادیا۔گذشتہ روز لانچ کیے گئےGoogle+نامی اس سماجی نیٹ ورک میں فی الحال چند یوزرز کو باقاعدہ دعوت دے کر انکے اکاؤنٹس تخلیق کیے گئے ہیں۔جبکہ فیس بک کی طرح اس سماجی نیٹ ورک پر بھی جہاں دوستوں کے گروپس تخلیق کیے جاسکیں گے وہیں پروفائل تصاویر اور ایک دوسرے کو پیغامات بھیج کر بات چیت بھی کی جاسکے گی۔