29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
دنیا میں سب سے زیادہ بھارتی خواتین تناؤ کا شکار ہیں،سروے
جنگ نیوز -
نئی دہلی …حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی ایک عالمی سروے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی خواتین میں سب سے زیادہ تناؤ کا شکار بھارتی خواتین ہیں۔دنیا کے ترقی یافتہ اور تیزی سے عالمی اُفق پر ابھرتے 21ممالک میں18سال سے زائد عمرکی65ہزار خواتین پر کروائے گئے اس سروے میں بھارتی خواتین میں تناؤ کا تناسب سب سے زیادہ سامنے آیا۔اس سروے کے مطابق 87فیصد بھارتی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً ہر وقت تناؤ کا شکار رہتی ہیں جبکہ82فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں آرام و سکون کا کوئی لمحہ میسر نہیں آتا۔اس سروے میں دوسرے نمبر پر میکسیکو کی خواتین آئیں جن میں تناؤ کا تناسب74فیصد دیکھا گیا جبکہ روسی خواتین69فیصد تناؤ کا شکار پائی گئیں اور اس حساب فہرست میں انکا نمبر تیسرا رکھا گیا۔