29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
بالوں کو سفید ہو نے سے روکنے والا پر وٹین دریا فت
جنگ نیوز -
واشنگٹن… بالوں کا جلدی سفید ہو جا نادنیا بھر کے افراد کے لیے ایک پریشان کن مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے لو گ ہیر کلرزکا استعما ل کرتے ہیں ۔ تاہم اب امریکی سا ئنسدانوں نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیاہے اور بالوں کو سفید ہونے سے روکنے والا پر وٹین دریا فت کر لیا ہے ،اس دریافت کی مد د سے ایسی دوائیں اور شیمپو بنا نا ممکن ہو گا جو با لوں میں اس پر وٹین کی افزائش کو بڑھا کر انہیں سفید ہو نے سے روک سکیں گے۔ سا ئنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پروٹین کی افزا ئش بڑھا کر نہ صرف بالوں کوسفید ہو نے سے روکنا ممکن ہوسکے گا بلکہ انہیں گرنے سے بھی روکاجاسکے گا ۔