تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 19:45

لاہور کے سفاری پارک سے شیر کا بچہ چوری

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے سفاری پارک سے شیر کا بچہ چوری ہو گیا ہے،پولیس نے انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بچے کی نگرانی پر مامور ملازم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق پارک سے شیر کا 6ہفتے کا بچہ غائب پایا گیا،جس پر تھانہ سٹی رائے ونڈ میں بچہ چوری ہونے کا مقدمہ درج کرا کے نگرانی پر مامور ملازم الطاف حسین کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا،سفاری پارک انتظامیہ نے بتایا کہ شیرنی نے بچے کی پیدائش کے بعد سے اسے قبول نہیں کیا تھا،جس کی وجہ سے اسے ماں سے الگ رکھا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.