29 جون 2011
وقت اشاعت: 19:35
ایم کیو ایم سے مذاکرات جاری ہیں، چوہدری شجاعت کا اہم کردار
اے آر وائی - کراچی : سندھ کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے اعلیٰ سطح پر مذاکرات جاری ہیں، جس میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور رحمان ملک اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔
اٹھارویں ترمیم کے تحت محکموں کی منتقلی کیلئے سندھ کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت ہوا، جس میں چالیس منٹ سے زائد ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران تمام سرکاری افسران اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے عملے کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے ارکان کو ایم کیو ایم سے جاری بات چیت پر اعتماد میں لی۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کو ایم کیو ایم کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ارکان نے قومی مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔