تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 19:25

بہن بھائیوں کی رہائی کیلئے اسامہ بن لادن کابیٹا عمرسرگرم

اے آر وائی - دوحہ : القاعدہ رہنمااسامہ بن لادن کےصاحبزادے عمربن لادن اقوام متحدہ کی مدد سے اہل خانہ کو پاکستان سےرہائی دلانا چاہتے ہیں۔



دوحہ میں برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں عمربن لادن نے کہاکہ وہ پاکستانی رہنماؤں تک یہ پیغام پہنچانا چاہتےہیں کہ اسامہ بن لادن کی بیویوں اور بچوں کو ملک سے جانے کی اجازت دی جائے۔ اسامہ بن لادن کے بچے اور بیویاں معصوم ہیں، وہ جہاں جانا چاہیں وہاں حفاظت سے روانہ کیا جائے۔



عمربن لادن نے تصدیق کی کہ ایبٹ آباد آپریشن میں ان کا بھائی خالد بن لادن مارا گیا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ انہیں ابھی تک یقین نہیں آرہاکہ ان کے والد ایبٹ آباد آپریشن میں مارےگئے۔اسامہ بن لادن کےقتل کی ویڈیو یا تصویرجاری نہ کرنے پر انھوں نے تحفظات کااظہارکیا۔ عمربن لادن قطر میں بن لادن گروپ کےتحت پراپرٹی بزنس چلارہےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.