29 جون 2011
وقت اشاعت: 19:9
آئی سی سی صدر کی نامزدگی، روٹیشن پالیسی ختم کرنیکا معاملہ موخر
آج نیوز - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ نے آئی سی سی صدر کی نامزدگی کے لئے رائج روٹیشن پالیسی ختم کرنیکا معاملہ اکتوبر تک موخر کردیا۔ ہانگ کانگ میں ہونے والے آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوسرے اور آخری روز گورننس رویو کمیٹی کی سفارشات پرآئی سی سی کیگورننس اسٹرکچرکاغیر جانبدارنہ جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے صدر کی نامزدگی کے لئے رائج موجودہ روٹیشن پالیسی ختم کرنیکا معاملہ اکتوبرمیں ہونیوالیاجلاس تک موخرکردیا۔
روٹیشن پالیسی کے خاتمے کا براہ راست نقصان پاکستان اوربنگلہ دیش کوہونا تھا جنہیں دوہزارچودہ میں آئی سی سی کا نائب صدرنامزدکرنا ہے۔ پاکستان اوربنگلہ دیش نے جائزہ مکمل ہونے تک نائب صدر نامزد نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان کے لئے قائم ٹاسک ٹیم نے تریسٹھ سفارشات پرمبنی حتمی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کردی جس میں ایڈمنسٹریشن، پلئینگ اسٹرکچراورمالی معاملات کی بہتری کیلئے تجاویزدی گئی ہیں۔ پی سی بی نے دوہزاراٹھارہ میں پاکستان میں آئی سی سی کا ایونٹ کرانیکی بھی درخواست کی ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ نیپی سی بی کی درخواست کا جائزہ لینیکی یقین دہانی کرائی ہے۔