تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:58

مہران بیس حملہ ، دہشت گردوں کا مبینہ ساتھی چنیوٹ سے گرفتار

اے آر وائی - چنیوٹ : حساس اداروں نے مہران بیس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے مبینہ ساتھی کو چنیوٹ سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم محمد فاروق چنیوٹ میں شان انڈسٹریز کے نام سے بارود بنانے کی فیکٹری کا مالک ہے۔



تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دھماکوں میں اِس فیکٹری میں تیار کیا جانے والا بارود استعمال کیا گیا ہے ۔ ملزم فاروق کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اسلام آباد جا رہا تھا۔ بعد میں اس کی بارود فیکٹری سیِل کر کے پانچ ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔



تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے فاروق سے تفتیش کے نتیجے میں اہم مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.