29 جون 2011
وقت اشاعت: 19:45
ٹی ٹوئینٹی چیمپئن شپ میں سیالکوٹ اسٹالنز کامیاب
جنگ نیوز -
فیصل آباد…سپر ایٹ ٹی ٹوئینٹی چیمپئن شپ میں لاہور لائنز اور حیدر آباد ہاکس کے درمیان میچ جاری ہے،جبکہ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں سیالکوٹ اسٹالنز نے اسلام آباد لیوپرڈز کو شکست دے دی،اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں اسلام آباد لیوپرڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر ایک سو ستر رنز بنائے،نعمان مسعود 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ،نعیم انجم نے تیس رنز بنائے ، سیالکوٹ کی جانب سے عبدالرحمن نے تین اور سرمد انور نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سیالکوٹ کو آغاز تو اچھا نہ تھا لیکن مڈل آرڈر میں شاہد یوسف اور شکیلانصر اور آخری لمحات میں علی خان اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کرکے سیالکوٹ کو چار وکٹ سے فتح دلا دی۔ شکیل انصر نے 55 اور شاہد یوسف نے 41 رنز بنائے، علی خان نے نو گیندوں پر 22 رنز بنائے ۔