تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 20:7

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف واضح اقدامات نہیں کیے،منموہن سنگھ

جنگ نیوز -
نئی دہلی …بھارت کے وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خِلاف پاکستان نے واضح اقدامات نہیں کیے ہیں، پاکستان کو اس حوالے سے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے پاکستان سے مذاکرات جاری رکھنا ہونگے، بھارتی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شب یہاں مدیران اخبارات و جرائد اور دیگر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی مسائل کا سامنا ہے،حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر بھارت کو تشویش ہے،امید ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو اسکے حال پر چھوڑ دیگا۔انھوں نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان سے پہلے کوئی ٹھوس پیش رفت ہونی چاہیے۔افغانستان سے امریکی انخلاء بھارت کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے مسائل کو چھوڑ کر اپنے امراض کا علاج کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.