تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 19:57

ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

آج نیوز - پاکستان میں آج شب معراج مزہبی جوش و عقیدت سے منائی جا رہی ہے۔یہ وصف بھی ہے آپ کی اعلی صفات مین کون ومکان کی سیر کریں ایک رات میں آقا چلے تو نبض دوعالم تھمی رہی واپس ہوئے تو جان پڑی کائنات میں۔
معراج،سفر،حقیقت،عروج،سچائی،رب العالمین کی رحمت للعالین سے ملاقات،سر لا مکاں سے طلب اور کوئی حد ہے ان کی عروج کی ،وہ رات کہ جس میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لئے وقت روک دیا گیا تھا،وہ شب کہ جس میں مسلمانوں کو پانچ نمازوں کا تحفہ ملا،امین کی خالق سے وہ ملاقات کہ ابوبکر تصدیق کریں تو صدیق اکبر کہلائیں۔
قران پاک میں سورہ بنی اسرائیلاور سورت نجم میں ں شب معراج کا ذکر کیا ہے اور کیا خوب ہے کہ پاک ہے وہ ذات ۔علما کہتے ہیں کہ شب معراج محبوب سے محبوب کی ملاقات ہے اور اس پر مجسم یقین عقیدے کا حصہ ہے۔معراج نے نبی آخر الزماں کے عروج کو ہر دور اور ہر امت پر مجسم کر دیا۔محمد مصطفی کو دیکھو,وہ اپنے کردار کی زبانی بتائے قران کی معانی اس آئینے میں خدا کو دیکھو،،محمہ مصطفی کو دیکھو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.