تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 4:15

ایران نے ایٹمی ہتھیار بنائے تو ہم بھی پالیسی اپنائیں گے،سعودی عرب

جنگ نیوز -
لندن ... سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیار بنائے تو ہم بھی ایسی پالیسی اپنائیں گے جس کے نتائج انتہائی ڈرامائی ہونگے،برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق سعودی انٹیلی جنس چیف اور امریکہ میں سعود ی عرب کے سفیر شہزادہ ترکی الفیصل کی ایک تقریر کے مطابق ،جو کہ انہوں نے ایک برطانوی ایئر بیس پر ہونیوالی میٹنگ میں کی ، میں کہا تھا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار بناتا ہے تو ہماری پالیسیاں بھی انتہائی ڈرامائی ہوں ی۔ شہزادہ ترکی الفیصل کے بہت قریبی ایک سعودی اہلکار کے مطابق شہزادہ الفیصل نے یہ بات اس ضمن میں کہی کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار بناتا ہے تو سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار بنانے پرمجبور ہوگا۔برطانوی اخبار کے مطابق سعودی اہلکار نے کہا کہ ہم کسی ایسے حالات میں نہیں رہ سکتے جب ایران ایٹمی کے پاس تو ایٹمی ہتھیار ہوں اور ہمارے پاس نہ ہوں۔ ادھر ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے لیکن سعودی عرب ،خلیجی ریاستیں ،اسرائیل اور مغرب اس خوف میں مبتلا ہیں کہ یاران جوہری ہتھیار بنارہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.