30 جون 2011
وقت اشاعت: 4:15
اداکارہ و گلوکارہ لند سے لوہان کی نظر بندی ختم
جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ لند سے لوہان کی نظر بندی ختم ہوگئی۔لندسے آزادی سے کہیں بھی آ جا سکیں گی۔لندسے لوہان کو نیکلیس چوری اور آزمائشی مدت کی خلاف ورزی پر 120 دن کی سزا سنائی گئی تھی۔لاس اینجلس کاوٴنٹی جیل میں جگہ کی کمی اور لندسے کے اچھے چال چلن کے باعث اس سزا کو گھر پر نظر بندی میں تبدیل کر دیا گیا تھا، لندسے کی نقل و حرکت محدود رکھنے کے لیے انھیں الیکٹرانک پائل بھی پہنائی گئی تھی جو آج اتار لی گئی۔نظر بندی ختم ہونے کے باوجود لندسے کی آزادی مشروط ہے اور انھیں ایک سال میں 480 گھنٹے سماجی خدمت انجام دینی پڑے گی۔