30 جون 2011
وقت اشاعت: 4:26
نیویارک :رن وے پر کچھووں کا حملہ،پروازوں میں تاخیر
جنگ نیوز -
نیویارک ... نیویارک میں ایئرپورٹ کے رن وے پر کچھووں کے حملے کے باعث پروازوں کی آمد ورفت میں تاخیر ہو گئی۔نیویارک کے جان آف کینیڈی ایئرپورٹ کے رن وے پر تقریبا ایک سو پچاس کچھووں کے آجانے سے طیاروں کی آمدرفت میں تاخیر ہو گئی۔ایئر پورٹ کیرن وے پر کچھووں کی تعداد زیادی ہونے کے باعث ایئرٹریفک کنٹرولر نے 30 منٹ تک طیاروں کی آمد و رفت روکے رکھی۔نیویارک اور نیوجرسی پورٹ حکام اور امریکی محکمہ زراعت کے اہلکاروں نے کچھووں کو بحفاظت محفوظ مقام کی طرف دھکیل دیا۔ رپورٹ کے مطابق کچھوے انڈے دینے کے لئے ساحل کے تلاش میں نکل آئے تھے۔