30 جون 2011
وقت اشاعت: 4:26
گوجرانوالا میں فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی
جنگ نیوز -
گوجرانوالا میں فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی
گوجرانوالا…گوجرانوالا میں پولیس پر اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حافظ آباد میں چار اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے نوشہرہ ورکاں پولیس نے چھاپہ مارا۔اس دوران اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل محمد علی موقع پر ہی جاں بحق اور کانسٹیبل پرویز زخمی ہوگیا۔ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعاقب کیا گیا تاہم وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ نکلے۔