30 جون 2011
وقت اشاعت: 4:26
پیپلزپارٹی ڈیلاس کی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کومبارکباد
جنگ نیوز -
پیپلزپارٹی ڈیلاس کی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کومبارکباد
ڈیلاس…نمائندہ جنگ…پیپلزپارٹی ٹیکساس ڈیلاس کے صدر راجہ زاہد خانزادہ ،سینئر نائب صدر سید فیاض حسن ،نائب صدر سید شاہد جعفری ،جنرل سیکریٹری عکرمہ خان ،سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر غلام نبی کلوڑ کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ایک مراسلے کے ذریعے پی پی کی کشمیر میں شاندار کامیا بی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔مراسلے میں کہا گیا کہ جب بھی پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے اپنے نمائندوں کو کامیاب کراتی ہے تو روایتی پارٹیاں دھاندلی کا جھوٹا الزام لگاتی ہیں۔جنہیں عوام بار بار مسترد کر چکے ہیں۔انشاء اللہ عام انتخابات میں بی پیپلزپارٹی پاکستان بھر سے کامیاب ہوگی،دریں اثناء پیپلزپارٹی کے صدر راجہ زاہد اختر خانزادہ نے ڈیلس میں مقیم کشمیر ی رہنما راجہ مظفر کشمیری کو ان کے بھائی کی کشمیر سے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے پر ان کو مبارکباد پیش کی ۔