30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:40
چین،ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے بسیں بجلی سے چلائی جائیں گی
جنگ نیوز -
شنگھائی…ماحولیاتی آلودگی اس وقت دنیا کا اہم مسئلہ ہے۔چین میں اس سے نمٹنے کیلئے گیس سے چلنیوالی بسیں اب بجلی سے چلائی جارہی ہیں۔چین کے شہر شنگھائی میں گیس سے چلنے والی ٹرالی بسیں اب بیٹری سے چلائی جارہی ہیں۔اس فیصلے کی بڑی وجہ مصروف ترین شہر کو مزید آلودہ ہونے سے بچانا ہے۔ہر بس ایک دن میں ساٹھ کلومیٹرتک سفر طے کرتی ہے اس کیلئے ہر بس میں چوبیس بیٹریزلگانے کا کام جارہی ہے جو اس سال اکتوبر تک مکمل کرلیاجائیگا۔