تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:40

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطہ غیر مستحکم رہے گا، جنرل خالد وائیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک یہ خطہ غیر مستحکم رہے گا ۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس اور الائیڈ افیسرز وار کورس کی کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل تلا ش کرنے کے سلسلہ میں ذرائع تلاش کرتے رہنا چاہئے جو خطہ میں رہنے والے لوگوں اور دنیا کے مفاد میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.