30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:40
صومالیہ، امریکی ڈرون حملے میں الشباب کے دو سینئر ارکان زخمی
جنگ نیوز -
موغادیشو…سی آئی اے کو باضابطہ طور پر اختیارات دینے کے بعد صومالیہ میں بھی القاعدہ کیخلاف ڈرون کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کے بعد صومالیہ ڈرون حملوں کی زد میں آنیوالا چھٹا ملک ہے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والی ومالی تنظیم الشباب کے مبینہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جو القاعدہ کے دو اہم رہ نماوٴں کو ہلاک کرنے کیلئے گیا گیا تھا تاہم فوری طور پر ہلاکت کا علم نہیں ہوسکا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ الشباب کے براہ راست امریکی نڑاد القاعدہ رہ نماء انور اولکی Anwar al-Aulaqi سے براہ راست تعلق ہے۔ انور اولکی مئی کے دوران یمن میں کیے گئے حملے میں بچ گئے تھے۔ اوباما انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے کو ڈرون کارروائی کی باضابطہ اجازت کے بعد صومالیہ میں کیا جانیوالا یہ پہلا حملہ ہے۔