30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:40
لاہورہائیکورٹ،نشتر کالونی جعلی مقابلے کا ازخود نوٹس نمٹا دیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے نشتر کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ازخود کیس نمٹا دیا۔۔عدالت کو بتایا گیا کہ اس معاملہ میں ایک ڈی ایس پی ریاست باجوہ سمیت چار پولیس اہلکاروں کو قصور وار قرار دیکر ان کے خلاف چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کردیا گیا عدالت نے ازخودنوٹس کیس نمٹاتے ہوئے اس معاملہ پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا۔