30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:40
’ڈبل دھمال‘پہلے ہفتے40کروڑ روپے کا بزنس کر نے میں کامیاب
جنگ نیوز -
ممبئی…با لی وڈ اداکار سنجے دت عرف منا بھائی کی حالیہ ریلیز ہو نے والی فلم Double Dhamaalنمائش کے پہلے ہی ہفتے میں 40کروڑ روپے کا بزنس کر نے میں کامیاب ہو گئی ہے۔24جون کو پیش کی جانے والی فلم Double Dhamaalنے نا صر ف افتتاح شاندار بزنس کے ساتھ کیاہے بلکہ دنیا بھر میں روز بہ روز اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فلم کو بیک وقت دنیا کے 37ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے جبکہ بالی وڈ کیلئے غیر روایتی مارکیٹ والے ممالک جیسے روس ،فرانس،چین ،ترکی ،یوکرین،یو نان اورسوئزر لینڈمیں بھی ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔یہ فلم 2007میں ریلیز ہو نے والی فلم Dhamaal کا سیکوئل ہے جس میں سنجے دت کا ساتھ ارشد وارثی،رتیش دیش مکھ،جاوید جعفری،کنگنا راناوٹ اور ملیکہ شراوت دی رہیں ہیں ۔