تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:40

چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور انگلینڈ کا میچ2گول کی برابری پر ختم

جنگ نیوز -
ایمسٹرڈم…چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ی پر ختم ہو گیا،قومی ٹیم نے دو مرتبہ برتری حاصل کی لیکن اسے برقرار نہ رکھی سکی۔ ہالینڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے شاندار انداز میں کھیل شروع کیا ،ساتویں منٹ میں ملنے والے پنالٹی کارنر کو سہیل عباس نے گول میں بدل دیا، پہلا ہاف پاکستان کی ایک صفر کی برتری پر ختم ہوا،دوسر ہاف میں انگلینڈ نے مقابلہ برابر کر دیا،اور کھیل ختم ہونے سے صرف دو منٹ پہلے شکیل عباسی نے پاکستان کے لیے دوسرا گول کیا لیکن اگلے ہی منٹ میں انگلش کھلاڑی بیری ملنٹن نے گول کر کے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.