30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:40
افغان شدت پسندوں کا مہمند ایجنسی میں داخلہ روک دیا گیا
جنگ نیوز -
پشاور…پاک فوج نے کہا ہے کہ اس نے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے شرپسندوں اور شدت پسندوں کا داخلہ روک دیا ہے اور علاقہ کی اہم چیک پوسٹ چوکڑائی پر فورسز نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔مہمند ایجنسی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آپریشنل کمانڈر بریگیڈئر آفتاب احمد نے بتایا کہ مٹائی وادی سے چوکڑائی کا علاقہ کلیئرکرالیاگیا ہے، جبکہ کہیں کہیں سرچ آپریشن جاری ہے، مٹائی وادی سے افغان سرحد تک کا کنٹرول بھی سکیورٹی فورسز نے سنبھال لیا ہے۔ آپریشنل کمانڈر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران علاقہ سے سینکڑوں شدت پسندوں کو پسپا کر دیا ہے۔