تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:53

برلن میں بینظیر بھٹو کی 56ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوپدری… یورپی ممالک میں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹوکی 56ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ کے آخری مرحلے میں جرمنی کے درالحکومت سمیت مختلف شہروں میں محترمہ بے نظیربھٹو کی سالگرہ کی تقریبات منعقد ہوئیں ۔برلن کی تقریب کا اہتمام قائمقام صدرسید ظفر عباس نے کیا۔تقریب میں سید زاہد عباس شاہ ، دید مجاہد حسین اور دیگر نے خطاب کرتے محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک وقوم کیلئے خدمات اور جمہوریت کی بحالی کیلئے ان کی جدوجہد قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔مقررین نے صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئیتمام پارٹی راہنماؤں کو آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر ان کو مبارک باد دی ۔مقررین کا کہناتھا کہ کشمیریوں کی پاکستان پیپلزپارٹی پر اعتماد کے اظہار سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کی پالیسیوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.