تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:44

شہباز شریف اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں ، راجہ ریاض

اے آر وائی - لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا ۔



یہ بات انہوں نے لاہور میں برطانوی ڈپٹی ہائی کشمنر پیٹر سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ مسلم لیگ کے قاید نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب سیاسی بھگوڑے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں انہیں حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا جو جمہوریت کے منافی ہیں۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو تعلیمی اور طبی شعبے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.