تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 9:11

بر طا نیہ: 55سالہ خاتون نے چور کو مقابلے کے بعد بھاگنے پر مجبور کر دیا

جنگ نیوز -
لندن…ہمت اور بہادری کا عمر سے کو ئی تعلق نہیں ہوتا بس دِل جوان ہو نا چا ہے۔بر طا نوی کاؤنٹیDevonمیں ایک 55سالہ خاتون نے چاقو سے لیس ایک چور کو مقابلے کے بعد اسٹور سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ چور ان خاتون کو بڑھیا اور آسان شکار سمجھ کر ان کے اسٹور میں چاقو لے کر داخل ہوا اور انھیں دھمکانے کے بعدپیسوں کا مطا لبہ کیا۔بڑھیا نے چور کے وار سے پہلے ہی اس پر حملہ کر تے ہوئے چور کی پٹائی لگانی شروع کر دی اور اسی دوران اس کے چہرے سے ماسک بھی اتار ۔ بڑھیا کی طرف سے زبردست مزاحمت کے بعد چور سمجھ گیا کہ یہاں اس کی دال گلنے والی نہیں اور خالی ہاتھ ہی بھاگ نکلا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.