30 جون 2011
وقت اشاعت: 9:0
اسلام آباد : مختلف علاقوں میں سرچ آپر یشن کے دوران اسّی مشتبہ افراد گرفتار
آج نیوز - اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپر یشن کے دوران اسی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں سے پندرہ افراد کے شناختی کارڈز جعلی نکلے ہیں جبکہ بیس افراد مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں باقی پچپن افراد کے کوائف کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس بنیامین خان کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ ایپریشن جاری رہے گا۔۔ اور جن افراد کے کوائف درست نکلے انھیں چھوڑ دیا جائے گا۔