30 جون 2011
وقت اشاعت: 9:11
ٹرانسفارمرزروبوٹک کردار’بمبلی بی‘ کی طرز کامنفرد اور دیوہیکل کیک
جنگ نیوز -
نیویارک…سالگرہ کے موقع پر بچوں کیلئے روایتی کارٹون کرداروں والے کیک تو دیکھے تھے تاہم اب مشہور ہالی وڈ فلم ٹرانسفارمرز کا روبوٹک کردار Bumblebeeبھی کیک کی طرح کاٹ کر کھایا جاسکے گا۔ ایک مشہور گاڑی ساز کمپنی نے اپنے نئی شیورلیٹ کمارو کی رونمائی کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے شیورلٹ کے نئے ماڈل پر ٹرانسفارمرز کا دیوہیکل روبوٹ Bumblebeeکھڑا کردیا ہے۔تاہم نہ ہی یہ گاڑی اصلی ہے اور نہ ہی یہ روبوٹ بلکہ دراصل یہ ایک کیک ہے جو29جون سے سینما گھروں کی زینت بننے والیTransformers, Dark of the Moonاور جلد ہی مارکیٹ میں آنے والے شیورلیٹ کے نئے ماڈل کی رونمائی کررہا ہے۔1ہزار500پونڈ وزنی یہ کیک ایک ماہر شیفBuddy Valastroنے تیار کیا ہے جس میں اسفنج کیک،بٹر کریم سمیت دیگر اجزاء استعمال میں لائے گئے ہیں جبکہ کیک پر ہلتے ہوئے پَر اور لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔