30 جون 2011
وقت اشاعت: 9:23
آئی سی سی نے کرکٹ میں سیاستدانوں کی تقرری پر باپندی لگا دی
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ …ہانگ کانگ میں جاری آئی سی سی کا پانچ روزہ اجلاس آج اپنے اختتام کو پہنچا۔ آئی سی سی نے کرکٹ میں سیاسی بنیاد پرتقرری پرپابندی لگادی ہے۔حالیہ اقدامات کا مقصد کھیل کو مزیدشفاف بنانا ہے۔ہانگ کانگ میں آئی سی سی کے اجلاس کے اختتام پرچیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک نے بورڈز کے سربراہوں کی تقرری سے متعلق قوانین میں تبدیلی پراتفاق کیا ہے،جن کی بدولت آزادنہ اورشفاف انتخابات کی راہ ہموارکرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ باڈیز کو سیاسی مداخلت سے دوررکھا جائے۔ہارون لورگاٹ نے کہاکہ گورننگ بورڈ نے تمام کرکٹ بورڈز کو سیاسی بنیاد پر اپنے عہدے داران کو فائز کرنے اور منتخب کرنے پر پابندی لگادی ہے اور یہ فیصلہ کرکٹ کے کھیل میں سیاسی اثر و رسوک کو ختم کرنیاور صاف و شفاف انتخابات کو ترجیح دینے کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تمام ممبران کے متفقہ فیصلے کے بعد اس قانون کو تمام کرکٹ بورڈز پر لازم قرار دیا گیا ہے اور اسے نافذ کرنے کے لئے جون 2013 تک کی محلت دی گئی ہے۔ اگر ڈیڈلائن تک اس پر عمل درامد نہ ہوا تو آئی سی سی کو ان تمام بورڈز پر مزید پابندیاں لگا نے کا حق حا صل ہوگا۔