تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 9:48

بجلی کے نرخ بڑھانے کی تجویز پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی، نیپرا نے بجلی تقسیم کار کی آٹھ کمپنیوں کے نرخوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے علاوہ ملک میں بجلی تقسیم کار کی آٹھوں کمپنیوں نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی نرخوں میں ردوبدل کی اجازت مانگی تھی ، نرخوں میں یہ ردوبدل ماہ مئی کیلئے تجویز کیا گیا ہے ، نیپرا میں آج اس کی سماعت ہوئی جس کے بعد بجلی کے نرخوں میں اضافے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ،اس فیصلے کا اعلان آج متوقع طور پر کسی وقت بعد میں کیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.