تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 9:45

حکومت حج پالیسی پر جواب داخل کرئے، لاہور ہائیکورٹ

اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حج پالیسی کے فیصلہ پر عملدآمد نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دے دیا۔



چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چودھری کی عدالت میں وفاقی حکومت کے وکلا نے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کا مذاق نہ بنایا جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر جواب داخل کرایا جائے۔



اس سے قبل مختلف حج آپریٹرز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود تاحال حج آپریٹرز سے کوٹہ کے لئے نئی درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور نہ ہی پرانے حج آپریٹرز کے کوٹہ منسوخ کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.