30 جون 2011
وقت اشاعت: 9:34
افغانستان میں فتح کا اعلان کرنے کیلئے تیار نہیں ، صدربراک اوباما کااعتراف
آج نیوز - امریکا کے صدربراک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں فتح کا اعلان کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ تاہم افغانستان میں امریکی مشن کامیاب بھی ہوسکتا ہے۔ وائٹ ہاوٴس میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں صدراوباما نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا مشن اب اس بات پرمرکوز ہے کہ القاعدہ امریکا پرحملہ نہ کرسکے اور افغان اپنی سیکیورٹی خود سنبھال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فاتح نہیں ہیں تاہم اب تک کی امریکی پیشرفت کے سبب فوجی انخلاء کے قابل ہوسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابل پہلے کی نسبت آج زیادہ محفوظ مقام ہے لیکن کچھ عرصہ تک جنگجووٴں کی مزاحمت کا سامنا ہوگا۔