تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 11:34

اکبربگٹی قتل کیس کی مکمل رپورٹ اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم

جنگ نیوز -
کوئٹہ… بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس جمال خان مندوخیل نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیاہے کہ عدالت کواگلی سماعت میں نواب بگٹی قتل کیس کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے بصورت دیگر عدالت خود ہی کوئی حکم جاری کر سکتی ہے بلوچستان ہائی کورٹ میں نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں ہوئی۔ عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ نواب بگٹی کا نمازے جنازہ پڑھانے والے مولوی ملوک کا کہنا ہے کہ اس نے اس دوران نواب بگٹی کا چہرہ نہیں دیکھا تھا۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استسعارکرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتہ ہی نہیں کہ نواب بگٹی مرا ہے کہ نہیں اور اسکی موت کے بعد ہنگاموں میں پچاس لوگ مر چکے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کوریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس کیس میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آپ کے پاس دو گواہ ہیں اگر وہ مر گئے تو کیس ہی ختم ہوجائے گا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق ڈی سی او صمد لاسی تنخواہ لے رہا ہے تو آپ کے خلاف کاروائی کیوں نہ کی جائے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کا عدالت میں بیان ہم نے مولوی ملوک کا بیان ریکارڈ کرنے کے ساتھ ساتھ نواب بگٹی کی لاش سے ملنے والی اشیاء بھی اپنے قبضے میں لی ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس جمال خان مندو خیل نے حکم دیا کہ نواب بگٹی قتل کیس سے متعلق مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ورنہ عدالت خود حکم جاری کر سکتی ہے۔اس کے بعد عدالت نے نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.