تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 10:10

سرفراز قتل کیس کی سماعت عام عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری

آج نیوز - انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سرفراز قتل کیس کی سماعت عام عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کردیے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ روز سرفرازشاہ قتل کیس میں رینجرز اہلکاروں سمیت سات ملزمان پرفرد جرم عائد کی تھی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ آج ملزمان کے وکیل نے مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت سے عام عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی۔ عدالت نے درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ جس کے بعد سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.