تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 11:34

مضبوط پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے،امریکی پبلک افیئر قونصلر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…رواں برس فل برائیٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت 126 پاکستانی طلباء کو امریکا بھیجا جارہا ہے، امریکی سفاتخانے کے پبلک افیئر قونصلر مارک ڈیوڈسن کا کہنا ہے کمزور نہیں بلکہ مضبوط پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر جاوید لغاری نے فل برائٹ کے تحت طلباء کو امریکہ بھجوانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یونی ورسٹیز کو عالمی معیار کے مطابق جانچنے کا عمل شروع کررہے ہیں۔ انہوں کہا کہ جامعات کو عالمی معیار کی درجہ بندی کے لئے 15 جولائی کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔اس موقع پر امریکی سفارتخانے کے پبلک افیئر قونصلر مارک ڈیوڈسن نے کہا کہ پاکستان میں امریکا کا کوئی خفیہ ہاتھ نہیں ہے، انہوں نے کہا فل برائٹ اسکالرشپ کے علاوہ بھی 2 ہزار پاکستانی طلباء امریکہ میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.