تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 11:34

خیبر پختونخوا: سیلاب کاخدشہ، 17کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
پشاور…محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر صوبہ کے مختلف اضلاع میں سترہ کروڑ روپے مالیت کی ادویات اور امدادی سامان کی فراہمی کیلئے ہدایت جاری کی ہے۔ سترہ کروڑ روپے مالیت کی ادویات بالخصوص ویکسین کی خریداری متاثرہ علاقوں میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی بحالی اور دیگر طبی آلات کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچھو اور سانپ کے ڈسنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے۔ اس لئے دو کروڑ روپے مالیت کی سانپ کے ڈسنے کی ویکسین بھی خریدی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.