30 جون 2011
وقت اشاعت: 11:34
حج کوٹہ:حکومت کوآئندہ سماعت پرجواب داخل کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے حج کوٹہ الاٹمنٹ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر کارروائی دو ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب پیش کیا جائے۔عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی فیصلوں کو ہوا میں اڑانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت کے روبرو محمد اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ٹورز آپریٹرز نے درخواستیں دائر کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کی ازسرنو الاٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ دیا تھا لیکن وزارت مذہبی امور اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔