تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 11:34

شارٹ فال 3839 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی

جنگ نیوز -
لاہور……پیپکو کے مالی بحران نے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے پر برا اثر ڈالا ہے، شارٹ فال تین ہزار آٹھ سو39 میگا واٹ ہو گیا جس سے بجلی کی بندش بھی بڑھ گئی۔پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار چودہ ہزار ایک سو دو میگاواٹ ہے جبکہ اس کی طلب سترہ ہزار چار سو اکانوے میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی بندش سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پیپکو کے مطابق بحران کے باوجود کے ای ایس سی کو سات سو تیس میگا واٹ کی فراہمی جاری ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار پانچ ہزار نوے جبکہ تھرمل ایک ہزار نو سو ننانوے میگا واٹ ہے۔ آئی پی پیز سے چھ ہزار آٹھ سو اٹھاون میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.