30 جون 2011
وقت اشاعت: 11:45
ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کی درخواست
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایم کیو ایم نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن نشستیں الاٹ کرانے کی درخواستیں متعلقہ سیکرٹریٹس میں جمع کرا دیں۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ حکومت میں آنے جانے کے بڑے طعنے سنے، اب یہ سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی نے قومی اسمبلی میں 25 اپوزیشن نشستوں کے لئے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جبکہ سینیٹر طاہر مشہدی نے چھ اپوزیشن نشستوں کے لئے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ حیدر عباس رضوی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ ایم کیو ایم مضبوط اپوزیشن کا حصہ بنے گی۔ سینیٹر طاہر مشہدی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے، پیپلز پارٹی بے وفا اور ناقابل اعتبار جماعت ہے۔