30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:51
فرانسیسی صدرپر شہری کا حملہ ، کندھے سے پکڑ کر گرانے کی کوشش
جنگ نیوز -
پیرس...فرانس میں صد ر نکولس سرکوزی پر لوگوں سے ہاتھ ملانے کے دوران اچانک ایک شخص نے حملہ کردیا۔ صدر نکولس سرکوزی ٹولوز شہر کے نزدیک بریکس کے مقام پر مئیرزسے ملاقات کے بعدوہاں موجود لوگوں سے ملاقات کررہے تھے۔ اچانک گرل کی دوسری طرف کھڑے ایک شخص نے نکولس سرکوزی پر حملہ کردیا۔حملہ آور نے نکولس سرکوزی کو کندھے سے پکڑ کر نیچے گرانے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود گارڈز نے حملہ آور کو فوری طور پر پکڑلیا۔نکولس سرکوزی اس حملے میں اگرچہ محفوظ رہے تاہم حملہ اس قدر شدید تھا کہ صدر سرکوزی کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔