30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:51
رینٹل پاور پلانٹ سے مہنگی ترین بجلی کی پیداوار، نیپرا کو بریفنگ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...نیپرا کو بتایا گیا ہے کہ رینٹل بجلی گھر کے ایک پراجیکٹ سے ملک کو مہنگی ترین بجلی مل رہی ہے اور یہ نرخ اکتالیس روپے فی یونٹ ہے۔نجی شعبہ سے بجلی خرید کر اس کی تقسیم کار کے قومی گرڈ کو فراہم کرنیوالے ادارے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام نے اسلام آباد میں نیپرا حکام کو ایک بریفنگ دی ، حکام نے بتایا کہ کارکے رینٹل کو ماہانہ کرایہ کی مد میں 90 لاکھ ڈالر دیئے جارہے ہیں، 231 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت والے کارکے رینٹل سے ان دنوں پیدوار صرف 10 میگاواٹ ہے ، اس رینٹل کے فی یونٹ پر صلاحیت چارجز 33ء 26 روپے اور ایندھن خرچ 15 روپے ہے ، اس طرح کارکے رینٹل پاور سے بجلی کا فی یونٹ 41 روپے میں مل رہا ہے ، چیئرمین نیپرا خالدسعید نے انہیں کارکے رینٹل پاور کا معاملہ وزارت پانی و بجلی کے پاس لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔