تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:51

پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کی 3، سندھ میں 2روز ہفتہ وار بند ش کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے پنجاب میں صنعتی شعبے کیلئے گیس کی تعطیل ہفتے میں تین کے بجائے دو دن جبکہ سندھ میں بھی صنعتی شعبہ کیلئے دو دن گیس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں گیس پرائسنگ فارمولے اور گیس لوڈ مینجمنٹ پر غور کیا گیا۔ یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کردیا گیا اور اس کی سمری کابینہ کو بھیج دی گئی ہے۔سمری کے مطابق گیس کی قیمتوں میں 10سے 100 فیصد تک اضافہ ہونا تھا۔اجلاس میں صوبہ پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتے میں دو کے بجائے تین دن معطل کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ سندھ میں سی این جی اسٹیشن کی گیس دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی این جی سیکٹر کی دو روزہ بندش سے حاصل ہونیوالی دو کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فراہم کی جائے گی تاکہ کے ای ایس سی کو 20کروڑمکعب فٹ یومیہ گیس کی ضرورت پوری کی جاسکے۔اجلاس میں فرنس آئل بلینڈ کرنے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ مقامی طور پر سستا فرنس آئل تیار ہوسکے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دو ارب روپے مالیت کے رمضان پیکیج کی بھی منظوری دی گئی تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیادستیاب ہوسکیں۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.