تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 18:32

پنجاب بینک اسکینڈل میں ملزمان کی ضمانتیں مسترد،تفصیلی فیصلہ جاری

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بینک اسکینڈل کیس میں ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر نے کاتفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔لاہور ہائی کورٹ کیتفصیلی فیصلے کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو ایک ارب رو پے کا نقصان پہنچایا۔تفصیلی فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اعجاز چوہدری نے تحریر کیا۔ابتدائی فیصلے کے مطابقچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب بینک اسکینڈل میں ملوث ہمیش خان اور ان کے ساتھی شیخ افضل کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں اورسماعت کے دوران ریمارکس دئیے گئے تھے کہ جو لوگ فراڈ کر کے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوتے ہیں وہ ضمانت کی رعایت کے مستحق نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.