30 جون 2011
وقت اشاعت: 18:28
پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی
آج نیوز - وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ یکم جولائی دو ہزار گیارہ سے پٹرول کے نرخ میں تین روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے تیرہ پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ملک کے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کیا گیا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔