تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 18:32

علیحدگی اور آزادی کی بات کرنا محض مہم جوئی ہے ، اسلم رئیسانی

جنگ نیوز -
کوئٹہ …وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک سچائی ہے، علیحدگی اور آزادی کی بات کرنا محض مہم جوئی ہے، جو کچھ بھی حاصل کرنا ہے وہ پاکستان کے اندر رہ کر ہی ملے گا۔انہوں نے یہ بات برطانوی ہائی کمیشن کی فرسٹ پولیٹیکل سیکرٹری کیٹ ایوانز اور سیکنڈ پولیٹیکل سیکرٹری لورا ڈنبرسے کوئٹہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ آج صوبے میں جو کچھ ہورہا ہے وہ سوویت افغان جنگ کے اثرات ہیں۔ عالمی اور خطے کے کھلاڑی اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے جرائم پیشہ عناصر کو استعمال کررہے ہیں۔ بم دھماکے اور اغوا کی وارداتیں اسی کھیل کا حصہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ وہ اپنے ناراض بھائیوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے رہیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.