تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 19:51

سندھ پولیس کے گیارہ ڈی آئی جیز کے تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

جنگ نیوز -
کراچی …حکومت سندھ نے محکمہ پولیس کے گیارہ ڈی آئی جیز کے تبادلے کر دیے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فلک خورشیدکو ایڈیشنل آئی جی سندھ ، شبیر شیخ ایڈیشنل آئی جی ،سی آئی ڈی ، محمد اکرم نعیم ڈی آئی جی ایسٹ ، شوکت علی شاہ ڈی آئی جی ساوتھ، عمران یعقوب ڈی آئی جی ویسٹ ، سردار عبدالمجید دستی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ، سلطان خواجہ کو ڈی آئی جی ایس آر پی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ محمد طاہر نوید ڈی آی جی کمانڈنٹ پولیس شہداد پور اور غلام حیدر جمالی ڈی آئی جی میر پورخاص لگادیے گئے ۔اسی طرح ڈی آئی جی ساؤتھ اقبال محمود اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر غلام نبی میمن کو ایس این جی اے ڈی رپورٹ کرادیا گیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.